کراچی میں متحدہ کے رکن اسمبلی کے ہوٹل پر رینجرز کا چھاپہ 5 افراد گرفتار

گرفتار دیگر 4 افراد تاحال رینجرز کی تحویل میں ہیں۔


ویب ڈیسک July 24, 2015
گزشتہ رات رینجرز نے علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر ان کے کزن سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے گزشتہ رات ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز رینجرز نے کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر علی رضا عابدی کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا تاہم تفتیش کے بعد حسن رضا عابدی کو رہا کردیا گیا جب کہ گرفتار دیگر 4 افراد تاحال رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

رينجرز اہلكار ہوٹل پر چھاپے کے دوران كلوز سركٹ كيمروں كا ریکارڈ، كمپيوٹرز اور پراپرٹی كے دستاويزات بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ہوٹل پر چھاپے كي اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ كي رہنما نسرين جليل اور سميت ديگر افراد موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ كی شديد الفاظ ميں مذمت كرتے ہوئے حراست ميں ليے جانے والوں كو رہا كرنے كا مطالبہ كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں