پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی تحلیل فیصل صالح کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرفیصل صالح حیات اور ان کے ساتھیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔


ویب ڈیسک July 24, 2015
فیصل صالح حیات اورارشد لودھی گروپ کے درمیان اقتدارکی کھینچا تانی کے بعد عدالت نے فریقین کوانتخابات کرانے سے روکا تھا۔ فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق عدالت نے فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے ہٹا کران کے ساتھیوں سمیت توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز بھی کردیا جب کہ اس حوالے سے پراسیکیوٹر بھی لگا دیا گیا ہے۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ کے سابق جج اسد منیر کو فیڈریشن کا عبوری سربراہ مقرر کرتے ہوئے ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مخدوم فیصل صالح حیات اورارشد لودھی گروپ کے درمیان اقتدار کی کھینچا تانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو انتخابات کرانے سے روک دیا تھا اس کے باوجود فیصل صالح حیات کی زیرسربراہی قائم پی ایف ایف نے الیکشن منعقد کرائے جس میں وہ مسلسل چوتھی بار آئندہ 4 برس کے لئے صدرمنتخب ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں