کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان بلوچستان کے20 اضلاع بھی متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی میں کل کے مقابلے میں آج کم بارش ہوگی جب کہ بلوچستان بھر میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 24, 2015
کراچی میں کل کے مقابلے میں آج کم بارش ہوگی جب کہ بلوچستان بھر میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو:فائل

LONDON: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے 20 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر اور بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کل ہونے والی مون سون بارش کے مقابلے میں آج ہونے والی بارش کم ہوگی تاہم 26 جولائی کے بعد شہرقائد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بھر میں بھی آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے 20 اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور خاص طور پر نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور اور جھل مگسی انتہائی حساس اضلاع ہیں جہاں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لئے 6 کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں