عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر آج قوم کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے جہانگیرترین

کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 24, 2015
کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، رہنما تحریک انصاف. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمران خان قوم کو اپنے لائحہ عمل سے آج آگاہ کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں رپورٹ کا مفصل جائزہ لیا جائے گا جب کہ عمران خان کی جانب سے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ پڑھ کر آئیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج پریس کانفرنس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں