ڈنمارک اور جرمنی کے درمیان زیرسمندرسڑک اور ریل منصوبے کا معاہدہ

منصوبے کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا جسے 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا،یورپی یونین کمیشن


ویب ڈیسک July 24, 2015
منصوبے کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا جسے 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا،یورپی یونین کمیشن۔ فوٹو:فائل

ڈنمارک نے جرمنی سے ملانے والے 19 کلومیٹر لمبی زیرسمندر سڑک اور ریل کی سرنگ کی تعمیر کے لیے یورپی یونین کی منظوری حاصل کرلی جس کے بعد منصوبے پر آئندہ سال سے آغاز ہوگا۔

سرنگ ڈنمارک کے جزیرے لولینڈ کو جرمنی کے جزیرے فیہمرن سے ملائے گی جس کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہوگا اورتوقع کی جارہی ہے کہ منصوبے کو 2024 تک مکمل کرتے ہوئے اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جس کے بعد 5 گھنٹوں کا سفر 2 گھنٹے میں طے کیا جاسکے گا جب کہ منصوبے میں 4 لین پر مشتمل موٹروے اور 2 رویہ ریلوے ٹریک شامل ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ یورپی یونین کے ممالک کو دی جانے والی امداد کے اصولوں پر پورا اترتا ہے اور اس سے وسطی یورپ اور سکنڈنیویا کے درمیان مواصلاتی روابط بڑھیں گے۔ زیرسمندر سرنگ کی تعمیر سے ڈنمارک اور جرمنی کا فاصلہ کئی گنا کم ہوجائے گا اور فہمرن بیلٹ پراجیکٹ پر 8 ارب 70 کروڑ یورو کی لاگت آئے گی اور اس کے لیے اسے یورپی یونین کی جانب سے 58 کروڑ 90 لاکھ کی رقم حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ فیہمرن سرنگ منصوبے کے لیے یورپی یونین کی امداد یورپ کو آپس میں ملانے کی اسکیم کا حصہ ہے جس کا مقصد یورپ میں مواصلاتی انفراسٹرکچر جدید بنیادوں پراستوارکرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں