سونے کی قیمت مزید کمی کے بعد 44 ہزار 250 روپے فی تولہ ہوگئی

2015 میں سونے کی قیمت 44 ہزار روپے فی تولہ کے درمیان ہی رہے گی، صدر آل پاکستان سندھ صراف ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک July 24, 2015
گزشتہ 4 برسوں میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 25 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔فوٹو: فائل

SWAT: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں رواں برس اب تک 42 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت عالمی منڈی میں 1100 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جو ستمبر 2011 میں ایک ہزار 895 ڈالر فی اونس تھی۔ دوسری جانب پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے ریکارڈ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی واضح کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 4 برسوں میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 25 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان سندھ صراف ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید چاند نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہو کر 44 ہزار 250 روپے فی تولہ ہو گئی ہے تاہم 2015 میں سونے کی قیمت 44 ہزار روپے فی تولہ کے درمیان ہی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں