کرس گیل کا 3 ماہ کے لئے کرکٹ سے دوری کا اعلان

کمرکی سرجری کے باعث رواں سال دسمبرتک کرکٹ نہیں کھیلوں گا، ویسٹ انڈیزین بلے باز


ویب ڈیسک July 24, 2015
کمرکی سرجری کے باعث رواں سال دسمبرتک کرکٹ نہیں کھیلوں گا، ویسٹ انڈیزین بلے باز. فوٹو:فائل

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کمر میں درد کے باعث 2 سے 3 ماہ کے لئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

کرس گیل ان دنوں کیربین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد کمر کی سرجری کرائیں گے جس کے بعد انہیں 2 سے تین ماہ کرکٹ سے دوری اختیار کرنا ہوگی جب کہ رواں سال دسمبر میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔

دسمبر تک کرکٹ سے دوری کی صورت میں کرس گیل آئندہ ماہ پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں پر مشتمل سہہ فریقی سیریز نہیں کھیل سکیں گے جب کہ انہوں نے آسٹریلین بگ بیش لیگ کے لئے میلبرن رینیگیڈ ٹیم سے معاہدہ بھی کر رکھا ہے جس کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں