ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت چیلنج کرنے کا اعلان

دھرنے کے دوران عمران خان نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے اس کااحتساب کرنا الیکشن کمیشن اورعدلیہ کی ذمہ داری ہے، خالدمقبول

دھرنے کے دوران عمران خان نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے اس کااحتساب کرنا الیکشن کمیشن اورعدلیہ کی ذمہ داری ہے، خالدمقبول. فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے اس لئے آرٹیکل 62 کے تحت چیئرمین تحریک انصاف کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو چیلنج کیا جائے گا۔


خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کس کے اشارے پر تماشا لگایا، دھرنے کے دوران انہوں نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے اس کا احتساب کرنا الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر، اسپیکر قومی اسمبلی اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے تمام ثبوتوں کے ساتھ رجوع کیا جائے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2z5vqx_mqm_news
Load Next Story