کریکولم کمیٹی نے سندھ پولیس کیلیے جدید نصاب تیار کرلیا
جائزہ لینے کے لیے آج اہم اجلاس ہوگا، نصاب میں انسانی حقوق پر خصوصی زور دیا گیا ہے
LONDON:
امریکی تعاون سے جاری پولیس اسسٹنس پروگرام کے تحت پولیس کے تربیتی نصاب کو مزید جدید بنانے اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کریکولم ڈیولپمنٹ کمیٹی نے نصاب تیار کرلیا جس کا جائزہ لینے کے لیے آج اہم اجلاس ہوگا جس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہوئی تو نصاب میں مزید تبدیلیاں بھی کیے جانے کا امکان ہے ،
نصاب میں انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے ، یہ بات کریکولم کمیٹی کے رکن سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق امریکا کے تعاون سے جاری پولیس اسسٹنس پروگرام کے تحت سندھ پولیس کے تربیتی نصاب میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس کی بدولت نصاب کو جدید اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا ،
اس ضمن میں9جون کو کریکولم ڈیولپمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ، کمیٹی میں شامل سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ کمیٹی نے نصاب تیار کرلیا ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے آج (پیر) اہم اجلاس ہوگا ، ان کا کہنا ہے کہ نصاب میں انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ ، کمیونٹی ریلیشنز اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار اور ان میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے ،
سابق آئی جی نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کیے جانے پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ پولیس کا امیج بہتر بنانے کے لیے بھی کچھ عنوانات شامل کیے گئے ہیں ۔