آزاد کشمیر کرمنل لا ترمیمی آرڈیننس تعلیمی ٹرانسفر پالیسی منظور

کشمیریوںکوحق خودارادیت دینے اورتوہین رسالت سے متعلق قوانین بنانے سمیت متعدد قرار دادیں منظور، کابینہ کااجلاس۔


News Agencies/Numainda Express October 17, 2012
عالمی برادری اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق کشمیریوںکوحق خودارادیت دلوانے میںفیصلہ کن کردار ادا کرے،وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

QUETTA: آزاد کشمیر کابینہ کااجلاس وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی زیرصدارت ہوا جس میںمتعددقراردادیںمتفقہ طورپرمنظورکی گئیں۔

کابینہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق کشمیریوںکوحق خودارادیت دلوانے میںفیصلہ کن کرداراداکرے، اجلاس نے پاک بھارت مذاکرات کوخوش آئندہ قراردیتے ہوئے توقع کی کہ بھارت کمپوزٹ ڈائیلاگ کرے گا،کابینہ دنیابھرکے منتخب ایوانوںسے توہین رسالت کے حوالے سے قوانین بنانے کا مطالبہ کرتی ہے اورعالمی برادری گستاخی کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزادیکرنشان عبرت میںدہرامعیارختم کرے۔

کابینہ اجلاس میں کمسن امن کی سفیرملالہ یوسفزئی پرحملے کی شدید مذمت کی گئی ،یہ اجلاس وفاقی حکومت اورسپریم کورٹ کے مابین سوئس حکام کوخط لکھنے کے معاملے پرجاری ڈیڈ لاک کے خاتمے کوصدرزرداری،چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی دور اندیشی حکمت عملی قراردیتے ہوئے اس یقین کااظہارکرتاہے کہ اگرتمام ادارے آئینی حدودمیںرہ کرفرائض سرانجام دیں تو ملک میںآئین وقانون کی بالادستی میںکوئی رکاوٹ نہیں آسکتی۔

اجلاس سے خطاب میں چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے،ڈیولپمنٹ کی راہ میںتمام رکاوٹیں دور کر دی جائینگی،وزیر ٹرانسپورٹ طاہرکھوکھرکے ڈرائیورکے اغوا، حملے میںملوث ملزمان کوفوری گرفتار اور وزیر جنگلات کے اسٹاف کیساتھ بدتمیزی کی رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعظم نے سیکریٹری مالیات کوہدایت کی کہ سخت مالیاتی ڈسپلن قائم کر کے ریاستی وسائل کوبچایاجائے اور انھیں عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں