سپر اسٹارامیتابھ بچن اورجیابچن کی جوڑی 14 سال بعد فلم میں جلوہ گر ہوگی

امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی 14 سال بعد ہدایتکار آر بالکی کی فلم میں جلوہ گر ہوگی


ویب ڈیسک July 24, 2015
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی 14 سال بعد ہدایتکار آر بالکی کی فلم میں جلوہ گر ہوگی۔

ماضی میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے بالی ووڈ کوابھیمان ،چپکے چپکے ،شعلے ،زنجیراورکبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیاب فلمیں دیں ہیں تاہم ایک بار پھر شہرہ آفاق جوڑی 14 سال بعد ہدایتکارآر بالکی کی فلم میں جلوہ گر ہوگی۔ فلم میں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ حسینہ کرینہ کپور مرکزی کردارنبھائیں گے جب کہ میگا اسٹارزجوڑی فلم میں مختصر کردار میں نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں