رینجرز کا ایف آئی اے کے ہمراہ سوک سینٹر میں محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپا

رینجرز اہلکار لینڈ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ ٹرک میں بھر کر لے گئے، ذرائع

سوک سینٹر پر چھاپہ اعلیٰ حکام کی اجازت کے بعد مارا گیا، ذرائع، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
رینجرز نے ایف آئی اے کے ہمراہ سوک سینٹر میں واقع محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے رات گئے ایف آئی اے کے ہمراہ سوک سینٹر میں کے ایم سی کے لینڈ اور انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ پر چھاپا مارا جس میں دفتروں کی تلاشی لی گئی اور بھاری تعداد میں ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ رینجرز اہلکار اپنے ہمراہ ٹرک بھی لائے تھے جس میں ریکارڈ کو بھر کر لے جایا گیا تاہم اس دوران کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔


ذرائع کا کہنا ہےکہ سوک سینٹر پر چھاپہ اعلیٰ حکام کی اجازت کے بعد مارا گیا جب کہ چھاپے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ جہانگیر بلوچ اپنے دفتر میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو رینجرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور اہم دستاویزات اور ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2z96a5_rangers-raid-civic-centre_news
Load Next Story