نیتو سنگھ اور رشی کپور آپس میں شادی نہیں کرنا چاہتے تھے

ہم دنوں کا تعارف فلم کے سیٹ پر ہی ہوا اور اس کے بعد دونوں نے بہت سی فلمیں ایک ساتھ کیں، رشی کپور اور نیتو سنگھ


Showbiz Desk July 25, 2015
ہم دنوں کا تعارف فلم کے سیٹ پر ہی ہوا اور اس کے بعد دونوں نے بہت سی فلمیں ایک ساتھ کیں، رشی کپور اور نیتو سنگھ۔ فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے انکشاف کیاہے کہ وہ نیتو سنگھ سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے یہ بات انھوں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران کہی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ نیتوسنگھ بھی موجود تھی۔ رشی کپور اور نیتو سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم دنوں کا تعارف فلم کے سیٹ پر ہی ہوا اور اس کے بعد دونوں نے بہت سی فلمیں ایک ساتھ کیں اور اچھے دوست بن گئے نیتو نے بتایا کہ رشی کپور ان دنوں اچھے خاصے دل پھینک تھے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں میں آہستہ آہستہ دوستی اتنی گہری ہوتی گئی کہ دونوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں