سونا مزید سستا 43ہزار600روپے فی تولہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 250روپے سے کم ہو کر43ہزار600روپے ہو گئی۔


Business Reporter July 25, 2015
سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 250روپے سے کم ہو کر43ہزار600روپے ہو گئی۔ فوٹو: فائل

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا اور ایک تولہ سونے کی قیمت44ہزار روپے سے گھٹ کر43ہزار روپے کی سطح پر آگئی ۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 1102ڈالر سے کم ہو کر1080ڈالر پر آگیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 650روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 250روپے سے کم ہو کر43ہزار600روپے ہو گئی۔

اسی طرح 557 روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 371روپے پر آگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت620روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں