سارک چیمبرصدارت کے لیے4سالہ ایگزیکٹوممبرکا تجربہ لازم قراردینے کا فیصلہ

اب سارک چیمبر کے بورڈ نے صدر،آفس بیریئرز اور لائف ممبر کے انتخاب کی اہلیت کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔


Khususi Reporter July 25, 2015
اب سارک چیمبر کے بورڈ نے صدر،آفس بیریئرز اور لائف ممبر کے انتخاب کی اہلیت کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

سارک ممالک میں باہمی تجارت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دستور میں ترمیم کر کے صدر سارک چیمبر کے لیے چار سال ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کا تجربہ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دو روزہ سالانہ63واں اجلاس بھوٹان میں قائم مقام صدر سورج ویڈیا لی کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستان کا آٹھ رکنی تاجروں کا وفد شرکت کر رہا ہے۔ جمعہ کی صبع دستوری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے ارکان ایگزیٹو کمیٹی نے چیمبر کو مزید فعال بنانے اور موجودہ دور کے چیلنجز کے مقابلے کے لیے دستور کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں رواں سال کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دستوری کمیٹی نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر،آفس بیریئرز اور لائف ممبر کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور کیا اور اپنی سفارشات سے کو حتمی شکل دیکر سارک چیمبر کے بورڈ کو بھیج دی ہیں۔ اب سارک چیمبر کے بورڈ نے صدر،آفس بیریئرز اور لائف ممبر کے انتخاب کی اہلیت کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔