کشمیریوں پر بد ترین ظلم ہو رہا ہے بھارتی فوج نکل جائے چومسکی

بھارتی فوج کو کشمیر سے واپس چلے جانا چاہیے، نوم چومسکی


News Agencies July 25, 2015
پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی دونوں ملکوں کیلیے نقصان دہ ہے،نوم چومسکی۔ فوٹو : فائل

ممتاز امریکی فلسفی اور دانشور نوم چومسکی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کو کشمیر سے واپس چلے جانا چاہیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوم چومسکی نے ان خیالات کا اظہار کشمیری مصنف محبوب مخدومی کیساتھ تبادلہ خیال کے دوران کیا۔

محبوب مخدومی نے امریکی مصنف سے حال ہی بوسٹن کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کی۔ امریکی مصنف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہونے والے جعلی انتخابات کے بعد سے مظالم میں خطرناک اضافہ ہو گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی دونوں ملکوں کیلیے نقصان دہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں