اسلام آباد لاہور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک July 25, 2015
زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان،ہری پور، مانسہرہ، صوابی بٹگرام اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔