ملالہ کاواقعہ ویک اپ کال ہےنثارمتحدہ کے وفدکی ملاقات

ایوان قراردادوںکاقبرستان بن گیا،فضل اللہ افغانستان ہے تو آپریشن کی کیامنطق؟اپوزیشن لیڈر.


Numainda Express October 17, 2012
چوہدری نثارنے اتفاق کیاہے کہ ملالہ کے واقعے پرتمام جماعتوںکاایک موقف ہوناچاہیے، بابر غوری۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثار نے کہاہے کہ ملالہ کاواقعہ ویک اپ کال ہے۔

افغانستان میں چھپاملا فضل اللہ ملالہ کیس میں ملوث ہے توپھرشمالی وزیرستان میں آپریشن کی کیامنطق ہے؟ پہلے حالات کاجائزہ لینا ہوگا، حکومت نے ایوان کومتفقہ قراردادیں توڑنے والا قبرستان بنادیا ہے کسی قراردادکی کوئی حیثیت نہیں رہی۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ بتایاجائے جہاں پہلے آپریشن کیے وہاں اب کیاصورتحال ہے۔چوہدری نثارنے کہاکہ ایک جماعت جنوبی وزیرستان جاناچاہتی تھی لیکن اجازت نہیں دی گئی،ہم نے الزامات کے باوجود ملکی مفادکیلیے ہمیشہ اپناکردار ادا کیا،بتایاجائے منظورشدہ قرارداوں پرکیا ہوا ؟

ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین ہفتہ وارکرنے سمیت متعددقراردادیں منظورکیں مگر انہیں اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچایاگیا،دہشتگردی کیخلاف یہ ایوان پہلے ہی قرار داد منظورکرچکااس کابھی کچھ نہیں بناحکومت ملک کے مسائل کے حل کیلیے جامع پروگرام لائے گی توہم ساتھ دینگے،بچیوں پر جو حملہ ہوا ہے اس کوسامنے رکھ کر پالیسی تبدیل کی جائے،پوری قوم کی طرف سے جس تحریک کی حمایت ہوگی ہم بھی اس کی بھرپورحمایت کرینگے،قوم پرستوں پروطن دشمنی کے الزامات کا سلسلہ بند ہوناچاہیے اورپارلیمنٹ سے منظورہونیوالی قراردادوں کومنطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔این این آئی کے مطابق چوہدری نثار نے کہاکہ مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان میں آپریشن کی حمایت نہیں کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں