جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں الزام تراشی کی سیاست ختم کرنے کا سبق ہے شہباز شریف

دھرنے کی آڑ میں قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کے لئے سوچنا چاہیئے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 25, 2015
دھرنے عوامی منصوبوں میں رکاوٹ کا باعث بنے، شہباز شریف فوٹو: فائل، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں سبق ہے کہ جھوٹ، غلط بیانی اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرکے ہم سب متحدہو کر ملک و قوم کی تعمیر کریں۔

ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنے عوامی منصوبوں میں رکاوٹ کا باعث بنے۔ جن لوگوں نے دھرنے کی آڑ میں قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا انہیں اب ملک کے لئے سوچنا چاہیئے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا ایک ہی سبق ہے کہ جھوٹ، غلط بیانی اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرکے ہم سب متحدہو کر ملک و قوم کی تعمیر کریں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو بس منصوبے کے تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں