شام میں مزید 78 ہلاک معرت النعمان پر شدید بمباری

بشارالاسد حکومت کی جنگ بندی پرآمادگی، براہیمی دورہ ایران، عراق کے بعد قاہرہ پہنچ گئے.

بشارالاسد حکومت کی جنگ بندی پرآمادگی، براہیمی دورہ ایران، عراق کے بعد قاہرہ پہنچ گئے. فوٹو: اے ایف پی

شام میں منگل کوجاری رہنے والی لڑائی میں کم اکم 78افرادہلاک ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔


صرف دائرالزورکے ایک گاؤں پرگولاباری میں ہی چھ سال سے کم عمرکے 5 بچوں سمیت7ت افراد مارے گئے۔شامی طیاروں نے دمشق کوحلب سے ملانے والی سڑک پرواقع قصبہ معرت النعمان کا قبضہ چھڑانے کیلیے اس پرشدیدبمباری کی لیکن انھیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ایک دن میں اس قصبے پر29فضائی حملے کیے گئے۔مخالف فوجی اینٹی ائیرکرافٹ گنوں سے اس کا جواب دیتے رہے۔

ہلاکتوں کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کی رپورٹ کے مطابق اب تک کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے 33 ہزار افراد میں 2,300 بچے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی لخدار ابراہیمی ایران اورعراق کا دورہ مکمل کرکے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔شامی حکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ ملک میں قیام امن کیلیے جنگ بندی کوتیارہیں تاہم اس کیلیے دوسرے فریق کو بھی راضی کرناضروری ہے۔
Load Next Story