آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

ادائیگی کے توازن کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

ترقیاتی اخراجات میں اضافے سے شرح نمو بہتر ہوئی ہے، گورنراسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


کراچی میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئی ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نےپاکستان کی درجہ بندی مثبت کردی ہے، ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال کے پیش نظر مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اشرف مھمود وتھرا نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں اضافے سے شرح نمو بہتر ہوئی ہے، اس کے علاوہ خدمات کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی متوقع کم قیمت کی وجہ سے افراط زر میں بھی خاصی کمی آئی، ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال سے کم ہے، جولائی میں مہنگامی کی شرح 8.6 فیصد سے کم ہوکر4.5 پر آگئی تھی۔ آیندہ مالی سال میں بجٹ خسارے کاجی آئی ڈی سی اور دیگر معاملات سے گہرا تعلق ہو گا۔
Load Next Story