اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار سری سانتھ چندیلا اور چاوان عدم ثبوت پربری

دہلی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کئے جانے پر کھلاڑیوں کو بری کیا۔


ویب ڈیسک July 25, 2015
دہلی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کئے جانے پر کھلاڑیوں کو بری کیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث راجستھان رائلز کے 3 کھلاڑیوں کو دہلی کی عدالت نے بری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی عدالت نے 2013 میں آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ، اجت چندیلا اور انکیت چاوان کو بری کردیا جب کہ عدالت نے ضمانت پانے والے دیگر36 ملزمان کو بھی مقدمے سے بری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے اور عدم ثبوت کی بنا پر نامزد ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ، اجت چندیلا اور انکیت چاوان کو پولیس نے مئی 2013 میں حراست میں لے کر ان کی فون پر ہونے والی گفتگو اور میچ کے دوران غیرفطری اشارے کرنے کرنے پر ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمات درج کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |