مذہب تبدیل کرنے والی بالی ووڈ اداکارائیں اوراداکار

بالی ووڈ کی کئی نامور اداکاراؤں نے پسند کی شادیوں کے لیے اپنے مذاہب تبدیل کیے ہیں


Muhammad Farooq November 01, 2016
بالی ووڈ کی کئی نامور اداکاراؤں نے پسند کی شادیوں کے لیے اپنے مذاہب تبدیل کیے ہیں۔فوٹو فائل

لاہور: بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاروں کی آپس میں شادی کا رواج تو عام ہے تاہم بالی ووڈ میں محبت کی شادی کے لیے مذہب تبدیل کردینا بھی معمولی سی بات تصور کی جاتی ہے کیونکہ بالی ووڈ کی کئی ناموراداکاراؤں نے پسند کی شادیوں کے لیے اپنے مذاہب تبدیل کیے ہیں۔

نرگس دت:

https://img.express.pk/media/images/01-nurgis/01-nurgis.webp

ماضی کی لیجنڈ اداکارہ نرگس دت بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ چمکتا ستارہ ہیں جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز14 سال کی عمرمیں ہی کردیا تھا جب کہ انہوں نےاپنے فلمی کیرئیر میں 55 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں''برسات''،'' انداز''، '' آوارہ''،'' دیدار''، ''شری420'' اور ''چوری چوری'' قابل ذکر ہے۔ اداکارہ نرگس نے ساتھی اداکار سنیل دت سے شادی کی جن کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا تاہم دونوں اداکار ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جب کہ دونوں میں محبت کی داستان 1957 میں فلم ''مدر انڈیا'' کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی ۔ فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ نے نرگس کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا جس پر فلم میں نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کی جان بچائی تھی۔

ہیما مالنی:

https://img.express.pk/media/images/02-hema-mailini/02-hema-mailini.webp

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا انہوں نے ساتھی اداکار دھرمیندر سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔ ماضی کی لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی اور دھرمیندر نے''سیتا اور گیتا''،'' شعلے'' اور'' ڈریم گرل '' فلموں میں اکٹھے کام کیا اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تاہم دونوں اداکاروں کی شادی میں ہندو مذہب رکاوٹ تھا۔ دھرمیندرنے ہیما مالنی سے شادی سے پہلے ایک اور شادی کر رکھی تھی جب کہ ہندو مذہب میں بیوی کے زندہ ہوتے ہوئے دوسری شادی کی اجازت نہیں تھی جس وجہ سے دونوں اداکاروں نے1979 میں اسلام قبول کر کے نکاح کر لیا تھا۔

شرمیلا ٹیگور:

https://img.express.pk/media/images/03-sharmila/03-sharmila.webp

بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگوربھارتی فلم انڈسٹری میں ایک ممتازمقام رکھتی ہیں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ''ارادھنا''،''کشمیرکی کلی''،''سفر''،''امر پریم''،''داستان''،''داغ'' سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ شرمیلا ٹیگور ایک ہندو گھرانے میں پیداہوئیں لیکن بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی محبت میں گرفتار ہوگئیں اوران کے کہنے پر اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔ شرمیلا ٹیگور نے اسلامی نام عائشہ رکھا جب کہ انہوں نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

امریتا سنگھ:

https://img.express.pk/media/images/04-amrita/04-amrita.webp

بالی ووڈ کی اداکارہ امریتا سنگھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1983 میں فلم ''بے تاب'' سے کیا اور کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ''سنی''،''مرد''اور ''صاحب ''شامل ہیں ۔امریتا سنگھ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا تاہم انہوں نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تاہم دونوں اداکاروں میں 13 سال بعد 2004 میں علیحدگی ہوگئی۔

عائشہ ٹاکیہ:

https://img.express.pk/media/images/05-aysha/05-aysha.webp

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ٹارزن''سے کیاان کا فنی کیرئیر مختصر ہے تاہم انہیں شہرت 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ''وانٹد'' سے ملی۔ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کا تعلق بھی ہندو گھرانے سے تھا تاہم اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کیا۔

ممتا کلکرانی:

https://img.express.pk/media/images/06-mamta/06-mamta.webp

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ممتا کلکرانی 90 کی دہائی کی سب سے کامیاب اداکارہ رہی ہیں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ''عاشق آوارہ''سے کیا ان کے کیریئرمیں ''بازی''،''وقت ہمارا'' اور ''کرن ارجن'' سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ اداکارہ ممتا کا فلمی کیرئیر مختلف تنازعات کا شکار رہا تاہم انہوں نے 2002 میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ۔ منشیات اسمگلرگوامی سوامی سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کیا اورنیروبی میں سکونت اختیار کرلی۔

نغمہ:

https://img.express.pk/media/images/07-naghma/07-naghma.webp

بالی ووڈ اداکارہ نغمہ نے اپنی فلمی کیرئیر کاآغاز1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ''باغی''سےکیا تاہم انہوں نے علاقائی زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔ اداکارہ نغمہ کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا اوروہ شروع سے ہی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہندو مت ترک کرکے عیسائیت اپنائی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں