بچوں کو ہیپا ٹائٹس بی سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا فیصلہ
اسکولوں میں بچوں کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی،حفاظتی ویکسین لگانے اوراسکریننگ اسکولوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی شروع ہوگی
محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت کراچی کے تمام اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ اورہیپاٹائٹس بی وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت حفاظتی ویکسین اوراسکریننگ کاعمل اسکولوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی شروع کیا جائے گا۔
کراچی میں ویکسین اوراسکریننگ ڈائریکٹر صحت جبکہ اندرون سندھ کے اسکولوں میں ضلعی صحت افسران کی نگرانی میں شروع کی جائے گی، حکومت نے صوبے میں ہیپاٹائٹس وائرس پر قابو پانے کیلیے خصوصی ہدایت جاری کردی ہیں اسکولوں میں آگہی مہم بھی اگست میں شروع کی جائے گی۔
ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹرخالد شیخ نے 28 جولائی کو عالمی دن منانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے سندھ میں2008 میں انسداد ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈیزائن کیا تھا جو2009 میں شروع ہوا، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت لاکھوں مریض رجسٹرڈ ہیں ان میں ایک لاکھ61 ہزار مریضوں کوعلاج کی سہولتیں فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ2 ہزار890 مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں کراچی سمیت صوبے کی جیلوں میں 2 ہزار 143 مریضوں کوبھی پروگرام کی جانب سے علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ 25 ہزار 182 مریض پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہیں اور ان مریضوں کا علاج جاری ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے میں ہیپاٹائٹس کے 17تشخیصی مراکز موجود ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کو اسکریننگ اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کی ہدایت پرکراچی سمیت صوبے کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اسکریننگ اورہیپاٹائٹس بی وائرس سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے اگست میں اسکول کھلنے کے بعد ای ڈی اوز ہیلتھ کی نگرانی میں بچوں کو اسکولوں میں حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔