ڈیل اسٹین بارش میں بنگلہ دیشی بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلنے چلے گئے

ٹیم پروٹوکول توڑ کر عام لوگوں میں گھل مل جانے سے ان کی پرستاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے


Sports Desk July 26, 2015
ٹیم پروٹوکول توڑ کر عام لوگوں میں گھل مل جانے سے ان کی پرستاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین چٹاگانگ میں بارش کے دوران بنگلہ دیشی بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلنے چلے گئے،اس موقع پر انھوں نے موبائل سے سیلفی بھی بنائی جو بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردی۔

یاد رہے کہ اسٹین نے ماضی میں بنگلہ دیشی ٹیم کو کمزور قرار دیا تھا، اس وجہ سے انھیں یہاں اتنی مقبولیت حاصل نہ تھی، البتہ اب ٹیم پروٹوکول توڑ کر عام لوگوں میں گھل مل جانے سے ان کی پرستاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں