کسٹم ایان علی کے بیرونی دوروں اوررقوم کی معلومات حاصل کرنے میں ناکام

رقوم کے بارے میں لکھے گئے خطوط کاکسی ملک نے 3 ماہ گزرنے کے باوجودکوئی جواب نہیں دیا


Qaiser Sherazi July 26, 2015
رقوم کے بارے میں لکھے گئے خطوط کاکسی ملک نے 3 ماہ گزرنے کے باوجودکوئی جواب نہیں دیا:فوٹو: فائل

PESHAWAR: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ معروف ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں شواہدجمع کرنے کے لیے ماڈل کے41 غیرملکی دوروں کے دوران برطانیہ، فرانس ودیگرممالک میں ماڈل کی طرف سے لے جائی جانے والی اوروہاں ڈکلیئرکی جانے والی رقوم کے بارے میں لکھے گئے خطوط کاکسی ملک نے 3 ماہ گزرنے کے باوجودکوئی جواب نہیں دیا۔

کسٹم انٹیلی جنس کو غیرملکی دوروں کے مقاصدکے بارے میں بھی کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔ کسٹم کی تفتیشی ٹیم کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں دبئی فرارہوجانے والے 2 ملزمان مبینہ انویسٹر محمداویس اورپراپرٹی ڈیلر ممتازحسین کوبھی واپس لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں جس کاتمام ترفائدہ ماڈل کوپہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں