لندن میں پی ٹی آئی اورمتحدہ کاایک دوسرے کے خلاف مظاہرہ اور نعرے بازی

تحریک انصاف کا کراچی میں مبینہ دہشتگردی پرقائد متحدہ کے خلاف برطانیہ میں مقدمے کا مطالبہ


نسیم صدیقی July 26, 2015
تحریک انصاف کا کراچی میں مبینہ دہشتگردی پرقائد متحدہ کے خلاف برطانیہ میں مقدمے کا مطالبہ۔ فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ سیکریٹریٹ لندن کے سامنے پاکستان تحریک انصاف لندن اور ایم کیوایم کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے لیڈروں کیخلاف مظاہرہ کیا جس میں دونوں طرف سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرہ کے دوران مخالف لیڈروں کے بارے میں بھی انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پانی کی بوتلیں بھی پھینکیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی میں مبینہ دہشتگردی کے واقعات پر الطاف حسین کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے فیصل واڈا، جہانگیر خان، امجد خان، چوہدری شعبان، میاں وحید اوردیگر نے مظاہرین کی قیادت کی جبکہ ایم کیوایم کی طرف سے واسع جلیل، انور بھائی، سلیم شہزاد، ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیز آبادی اور دیگر نے مظاہرین کی قیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں