دنیا بھر میں ملالہ جیسی ہزاروں بچیوں کو تعلیم میں مشکلات کا سامنا ہے انجلینا جولی

تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کی بیٹیوں سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ انجلینا جولی


ویب ڈیسک October 17, 2012
تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کی بیٹیوں سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ انجلینا جولی فوٹو: ایکسپریس نیوز

ہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں ملالہ جیسی ہزاروں بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی میگزین دا ڈیلی بیسٹ میں اپنے آرٹیکل میں اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کی بچیوں کے لیے کچھ کیا جائے، آرٹیکل کے مطابق انہوں نے ملالہ کی ساری کہانی اپنے بچوں کو بھی سنائی ہے، انجلینا نے مزید کہا کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کی بیٹیوں سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا، ان کا کہنا تھا کہ اگلا نوبل امن انعام ملالہ کو ہی ملنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں