دنیا بھر میں ملالہ جیسی ہزاروں بچیوں کو تعلیم میں مشکلات کا سامنا ہے انجلینا جولی
ہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں ملالہ جیسی ہزاروں بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی میگزین دا ڈیلی بیسٹ میں اپنے آرٹیکل میں اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کی بچیوں کے لیے کچھ کیا جائے، آرٹیکل کے مطابق انہوں نے ملالہ کی ساری کہانی اپنے بچوں کو بھی سنائی ہے، انجلینا نے مزید کہا کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کی بیٹیوں سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا، ان کا کہنا تھا کہ اگلا نوبل امن انعام ملالہ کو ہی ملنا چاہیے۔