ہدایتکار کبیر خان نے چاند نواب کو رائلٹی دینے کی یقین دہانی کرادی

بھارتی فلم ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘ میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا مشہور زمانہ نیوز بیپر شامل ہے


این این آئی July 27, 2015
فلم کے  ڈائریکٹر کبیر خان نے فون کرکے رائلٹی دینے کا یقین دلایا ہے،چاند نواب۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم ''بجرنگی بھائی جان '' کے ہدایتکار کبیر خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب کو رائلٹی دینے کی یقین دہانی کر ادی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم '' بجرنگی بھائی جان '' میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا مشہور زمانہ نیوز بیپر بھی شامل ہے جسکے بعد پاکستانی صحافی کی دونوں ممالک میں مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ چاند نواب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھیں فلم ''بجرنگی بھائی جان ''کے ڈائریکٹرکبیر خان نے فون کیا ہے اور انھیں رائلٹی دینے کا بھی یقین دلایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں