چیئرمین ایف پی ایس سی کے لئے لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا نام زیرغور
لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ رواں سال 4 اکتوبر کو پاک فوج سے ریٹائر ہورہے ہیں
وفاقی حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئرمین کے لئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ اور سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر جاوید اسلم کے ناموں پرغور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین ایف پی ایس سی میجر جنرل (ر) نیاز محمد خان خٹک کی مدت اگلے چند روز میں ختم ہوجائے گی، وفاقی حکومت نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ یا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر جاوید اسلم کو اس عہدے پر تعینات کرنے کے لئے غور شروع کردیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اس سال 4 اکتوبر جب کہ جاوید اسلم 10 نومبر کو اپنے عہدوں سے ریٹائر ہورہے ہیں تاہم جاوید اسلم کو مدت ملازمت میں 2سال کی توسیع کی تجویز بھی زیر غور ہے۔