برمنگھم میں قرآن پاک کے نایاب نسخے کی زیارت اکتوبرمیں کرائی جائیگی
یونیورسٹی سے ملنے والے 1370سال قدیم نسخے پرمشاورت کیلیے سینٹرل مسجد کی انتظامیہ طلب
برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی سے ملنے والے قرآن پاک کے قدیم نایاب نسخے کی اکتوبر میں زیارت کرائی جائے گی۔
یونیورسٹی ماہرین کے مطابق قرآن کریم کایہ نایاب نسخہ لگ بھگ 1370سال پہلے تحریر کیاگیا تھا۔ یونیورسٹی حکام کے اس دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چمڑے پر تحریرکردہ یہ قرآنی نسخہ حضورپاکؐ کی زندگی کے 11سال بعدکا ہے تاہم اس نسخے کی موجودگی پرسینٹرل مسجدکی انتظامیہ کو طلب کیاگیا جس نے قدیم نسخے کی زیارت کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کی برمنگھم یونی ورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا ایک نایاب نسخہ برآمد ہوا تھا جس کی ریڈیو کاربن ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کے بعد اس کے ممکنہ طور پر نایاب ترین ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔