پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

احتجاجی مظاہرے کے بعد تحریک انصاف لندن کے صدر نے قائد متحدہ کے خلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یادداشت جمع کرائی


نسیم صدیقی July 27, 2015
احتجاجی مظاہرے کے بعد تحریک انصاف لندن کے صدر نے قائد متحدہ کے خلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یادداشت جمع کرائی۔

تحریک انصاف نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فیصل واڈا کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین ایم کیو ایم کی قیادت کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہاکہ ہم کراچی میں امن چاہتے ہیں۔ قومی اداروں سے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمان نے برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں یادداشت جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم قائد لندن میں رہ کر پاکستان میں شر انگیزی میں ملوث ہیں۔ الطاف حسین کو پاکستان کے قومی اداروں کیخلاف تقاریر سے روکا جائے اور ان کیخلاف جاری مقدمات میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |