ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں 4 نئے اراکین شامل

قائد ایم کیو ایم الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔


ویب ڈیسک July 27, 2015
قائد ایم کیو ایم الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل 

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں 4 نئے ارکان کو شامل کرلیا گیا۔

ایم کیو ایم کے کے مرکز نائن زیرو سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی کے نئے اراکین میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ، شبیرقائم خانی، گلفرازخٹک ایڈوکیٹ اورسینئرکارکن اسلم شاہ آفریدی کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی جب کہ مطیع الرحمن کو ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کرلیاگیاہے۔ قائد ایم کیو ایم الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے زمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی تحلیل کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں