قومی اسمبلی کے آج اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور سیلابی صورتحال پر بحث کا امکان

اسپیکراسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔


ویب ڈیسک July 27, 2015
اسپیکراسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جب کہ اجلاس کے دوران ممکنہ طور پر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بحث کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں