گوردارسپور پولیس چوکی پر حملہ ایس پی سمیت 10 ہلاک

3 حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس پی گورداس پور سمیت 5 شہری بھی ہلاک ہوئے،مقامی میڈیا


ویب ڈیسک July 27, 2015
پولیس چوکی پر حملے کے فوری بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

https://img.express.pk/media/images/q137/q137.webp

https://img.express.pk/media/images/firing/firing.webp

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبالے میں 5 شہری بھی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے کے فوری بعد این ایس جیز کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد کئی گھنٹے تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

https://img.express.pk/media/images/q138/q138.webp

https://img.express.pk/media/images/body/body.webp

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی گورداس پور سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ کمانڈوز نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 3 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

https://img.express.pk/media/images/q224/q224.webp

https://img.express.pk/media/images/security/security.webp

بھارتی حکام نے پولیس چوکی پر حملے کے فوری بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جب کہ پاک بھارت سرحد پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے صحافیوں سے گفتگو میں روایتی 'بلیم گیم' جاری رکھتے ہوئے حملے کی ذمے داری پاکستان پر ڈال دی اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن قومی وقارکی قیمت پر نہیں، گورداس پور میں حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q323/q323.webp

https://img.express.pk/media/images/Qazi-Khalil-Ullah4/Qazi-Khalil-Ullah4.webp

دوسری جانب پاکستان نے بھارت میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ضلع گرداسپور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے اور ہماری دلی ہمدردیاں بھارتی حکومت اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |