افغانستان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 21 افراد ہلاک 10 زخمی

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 14 سے 60 سال ہیں، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک July 27, 2015
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 14 سے 60 سال ہیں، سیکیورٹی حکام. فوٹو: فائل

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شادی کی تقریب کے دوران متحارب افراد کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بغلان کے ضلع دیہہ صالح میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی کہ کچھ افراد کے درمیان کسی بات پر لفظی جنگ چھڑ گئی جو اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

موقع پر موجود افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 14 سے 60 سال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں