الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس مظہرسدھو اور جسٹس ارم سجاد گل پرمشتمل ہے۔


ویب ڈیسک July 27, 2015
لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس مظہرسدھو اور جسٹس ارم سجاد گل پرمشتمل ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بنچ 3 ججز پر مشتمل ہے جس میں جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس مظہرسدھو اور جسٹس ارم سجاد گل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب کے دوران فوج کے خلاف سخت بیانات دیئے تھے جس پر ان کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔