کوئٹہ میں ایس پی کے قافلے پر حملہ 2 اہلکار جاں بحق

ایس پی سریاب ظہور آفریدی معمول کی گشت پر تھے کہ سبزل روڈ پر مسلح افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا


ویب ڈیسک July 27, 2015
پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ بھی ہلاک ہوا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سبزل روڈ پر ایس پی سریاب ظہور آفریدی کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی سریاب ظہور آفریدی معمول کی گشت پر تھے اور جیسے ہی ان کی موبائل سبزل روڈ پر پہنچی تو 2 موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ بھی ہلاک ہوا۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کر لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔