اسٹیل ملز ملازمین کے لئے 2 ارب روپے کی مراعات کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کے بعد راجہ پرویز اشرف پاکستان اسٹیل ملز جانےوالے دوسرے وزیر اعظم ہیں


ویب ڈیسک October 17, 2012
ذوالفقار علی بھٹو کے بعد راجہ پرویز اشرف پاکستان اسٹیل ملز جانےوالے دوسرے وزیر اعظم ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے 2 ارب روپے کی مراعات کا اعلان کیا گیا جو عید الاضحیٰ سے قبل دے دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت پیداوار کے سیکرٹری گل محمد رند کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد راجہ پرویز اشرف پاکستان اسٹیل ملز جانےوالے دوسرے وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے مل ملازمین کے لیے 2 ارب روپے کی مراعات کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت پیداوارکی کوشش سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کی محنت اور کوشش کے باعث ماربل کی برآمدات 50 کروڑ سے بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 ارب ڈالر کا فرنیچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |