پاکستان کی بھارت میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ہماری دلی ہمدردیاں بھارتی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 27, 2015
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی ضلع گورداسپور میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ضلع گرداسپور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے اور ہماری دلی ہمدردیاں بھارتی حکومت اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے علاقے گرداسپور میں پولیس چوکی پر حملے ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔