پاکستان پہلی بار ووٹ کی رجسٹریشن کا دن منانے کا اعلان

پاکستان کی موجودہ آبادی 18 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 8 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار 51 ہے۔


ویب ڈیسک October 17, 2012
پاکستان کی موجودہ آبادی 18 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 8 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار 51 ہے۔. فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان میں پہلی بارالیکشن کمیشن نےآج ووٹ کی رجسٹریشن کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے نعیم قیصر کے مطابق پاکستان کی موجودہ آبادی 18 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 8 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار 51 ہے۔

جن میں سے 32 لاکھ 78 ہزار 1 سو 64 بلوچستان ،16 لاکھ 75 ہزار 9 سو 67 فا ٹا ،6 لاکھ 4 ہزار 8 سو 2 فیڈرل ایریا ،1 کروڑ 20لاکھ 64 ہزار 5 سو 97 خیبر پختونخواہ ،4 کروڑ 83 لاکھ 8 ہزار 6 سو 44 پنجاب،1 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار 8 سو 77 صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان میں بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی موجود ہیں جو ووٹ کے اندراج کی عمر کو پہنچ چکے ہیں مگر ان کے ووٹ کا اندراج نہیں کیا گیا، پنجاب کے الیکشن کمشنر محبوب انور کاکہنا ہے کہ 17 اکتوبر کو ووٹ رجسٹرڈ کرانے کا دن ایسے افراد کو ترغیب دینے کے لئے منایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |