امریکی عدالت نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیورکی سزا ختم کردی

ججوں کے 3 رکنی پینل کے مطابق دہشت گردی کے معاملے میں مادی خدمات کی بجاآوری بین الاقوامی قانون میں جرم نہیں ہے.


ویب ڈیسک October 17, 2012
امریکی عدالت نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور سلیم احمد ہمدان کو دی گئی سزا معطل کردی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

امریکا کی اپیلٹ کورٹ نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور سلیم احمد ہمدان کو دی گئی سزا معطل کردی ہے۔


ججوں کے 3 رکنی پینل کے مطابق دہشت گردی کے معاملے میں مادی خدمات کی بجاآوری بین الاقوامی قانون میں جرم نہیں ہے، گوانتانامو بے میں قائم امریکی فوجی اڈے کے ایک ملٹری ٹربیونل نے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں ہمدان کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


ہمدان کو سزا سنائے جانے سے قبل قید کاٹنے کے معاملے کو مدِنظر رکھتے ہوئے 2008 کے آخر میں ان کے اپنے ملک یمن منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں