آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے

اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کو امن کے لیے امید کی علامت قراردیا، امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 27, 2015
اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کو امن کے لیے امید کی علامت قراردیا، فوٹو: آئی ایس پی آر

PESHAWAR: آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے جہاں وہ اطالوی سیاسی وعسکری قیادت سے ملیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ اٹلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اٹلی کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کا دورہ کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانا ہے جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کو اسلحہ سسٹم اور ٹریننگ پر تفیصلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا جب کہ وہ دورے کے دوران اطالوی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کو امن کے لیے امید کی علامت قراردیا اور امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں