کراچی میں طوفانی بارشوں کاخطرہ ٹل گیا

موسمیاتی تبدیلیاں اچانک واقع ہوجاتی ہیں جس کی لمحہ بہ لمحہ اطلاعات عوام اور متعلقہ اداروں کی دی جاتی ہیں


Staff Reporter July 28, 2015
موسمیاتی تبدیلیاں اچانک واقع ہوجاتی ہیں جس کی لمحہ بہ لمحہ اطلاعات عوام اور متعلقہ اداروں کی دی جاتی ہیں فوٹو:فائل

کراچی میں طوفانی بارشوں کاخطرہ ٹل گیاہے، مون سون سسٹم بالائی سندھ کی جانب بڑھ رہاہے تاہم منگل کو کراچی میں ہلکی بارش کاامکان ہے، پیرکو محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئیوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیااور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے باعث بیشتر شہری خوف وہراس کے باعث اپنے کاروباری مراکزاور دفاترنہ جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اچانک واقع ہوجاتی ہیں جس کی لمحہ بہ لمحہ اطلاعات عوام اور متعلقہ اداروں کی دی جاتی ہیں تاکہ ناگہانی آفت کی صورت میں پیشگی اقدام کرلیے جائیں۔

کراچی میں بھی پیرتا جمعرات طوفانی بارشوں کاخطرہ تھاجو ٹل گیاہے جس کی فوری اطلاع میڈیااور متعلقہ اداروں کودے دی گئی۔ پیرکی صبح مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |