آئی جے آئی کی حمایت کرکے اس وقت کے صدر نے اپنے حلف کی نفی کی چیف جسٹس

صدر اپنے حلف کے تحت کسی سیاسی جماعت یا گروپ میں فرق نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس


ویب ڈیسک October 17, 2012
صدر اپنے حلف کے تحت کسی سیاسی جماعت یا گروپ میں فرق نہیں کر سکتے چیف جسٹس

اصغر خان کیس میں ایوان صدر نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آئی جے آئی کی حمایت کرکے اس وقت کے صدر نے اپنے حلف کی نفی کی،

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی، ایوان صدر کے سیکریٹری آصف حیات نے ایوان صدر کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا، جس کےمطابق ایوان صدرمیں اس وقت کوئی سیاسی سیل کام نہیں کررہا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صدر اپنے حلف کے تحت کسی سیاسی جماعت یا گروپ میں فرق نہیں کر سکتے، بادی النظر میں اس وقت صدر نے آئی جے آئی کی حمایت کرکے اپنے حلف کی نفی کی، اسلم بیگ کو بطور آرمی چیف سیاسی مداخلت سے گریزکرنا چاہیے تھا۔

جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ اربوں روپے کی تقسیم اسلم بیگ اوراسد درانی کا انفرادی فعل تھا، فوج کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، عدالت کے استفسار پر رجسٹرار نے بتایا کہ سابق ڈی جی ایم آئی حامد سعید کو نوٹس مل گیا ہے، انہوں نے کل پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں