اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مسافر قابل خان منشیات لے کر بحرین جا رہا تھا،ایئرپورٹ حکام


ویب ڈیسک July 28, 2015
حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش بناتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے قابل خان نامی مسافر سے دوران تلاشی 600 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف منشیات کی اسگلنگ کا مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملزث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں