ہنگو میں 2 روز کے لئے کرفیو نافذ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کرفیو کے دوران یونین کونسل بلیامینہ سے زرگیری تک کسی شخس کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں


ویب ڈیسک July 28, 2015
کرفیو بلیامینہ سے زرگیری تک نافذالعمل ہوگا، فوٹو: فائل

LOS ANGELES: یونین کونسل بلیامینہ میں سیکیورٹی فورسز نے 2 روز کےلیے کرفیو نافذ کردیا ہے اور اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو کی یونین کونسل بلیامینہ میں آئندہ 2 روز کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے، کرفیو بلیامینہ سے زرگیری تک نافذالعمل ہوگا، اس دوران شہریوں کو گھروں سے نکلنےکی اجازت نہیں ہوگی، کرفیو کے نفاذ سے قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مساجد سے باقاعدہ اعلانات بھی کرائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |