فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک 3 فرار

ہشت گردو ں کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا، سی پی او فیصل آباد


ویب ڈیسک July 28, 2015
دہشت گردوں کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے، فوٹو: فائل

ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق فیصل آباد کےعلاقے ڈی گراؤنڈ میں پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت کی جس پرگاڑی میں سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دیگر گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد شہید پولیس اہلکار اور زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فوری طور پرکارروائی شروع کردی گئی ہے، اس کے علاوہ دہشت گردو ں کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |