پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 36 کروڑ68 لاکھ ڈالرکی رقم موصول اسٹیٹ بینک

کولیشن سپورٹ فنڈ کی قسط ملنے سے پاکستان کے غیر ملکی ذخائربڑھ کر 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک


پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پہلی قسط ملی ہے، اسٹیٹ بینک، فوٹوفائل

لاہور: پاکستان کو امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے جس کےبعد پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائربڑھ کر 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کولیشن سپورٹ فنڈ کی پہلی قسط ہے جب کہ پاکستان کو اس مد میں سال 2016 کے اختتام تک 1.5 ارب ڈالر ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔